مصری وزیراعظم کرپشن الزامات کے باعث اپنی کابینہ سمیت اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے۔ مصری صدر الفتح السیسی نے وزیراعظم ابراہیم محلب کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
مصری وزیراعظم نے کرپشن کے الزامات اور زراعت کے وزیر پر کرپشن کے الزام
ثابت ہونے پر استعفی دیا ہے۔ مصری صدر نے ساتھ ہی وزیراعظم کو اگلی حکومت بننے تک بطور قائم مقام کام جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔ وزیراعظم کے مستعفیٰ ہونے کے بعد مصر میں عام انتخابات اکتوبر اور نومبر میں ہوں گے جبکہ حتمی نتائج کا اعلان دسمبر میں کیا جائے گا ۔